• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’دیرینہ دوست‘ ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر نیتن یاھو کی مبارک باد

جمعہ 11-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4988
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد کا پیغام دیا ہے اور ساتھ ہی ٹرمپ کو صہیونی ریاست کا ’دیرینہ دوست‘ قرار دیتے ہوئے ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ میں امریکا میں شفاف صدارتی الیکشن کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ اسرئیل کےحقیقی دوست ہیں۔ توقع ہے کہ وہ خطے میں دیر پا قیام امن کے لیے ہمارے ساتھ مل کر کوششیں کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات باہمی احترام، دوستی اور دو طرفہ تعاون پر مبنی ہیں۔ دونوں ملک ایک دوسرے کی اقدار اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے اصولوں پر عمل پیرا رہے ہیں۔

نیتن یاھو نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل اور امریکا کے درمیان دوستانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔

اسرائیلی حکومت اور انتہا پسند حلقوں کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر جشن منایا جا رہا ہے۔ اسرائیلی نائب وزیرخارجہ زیپی حوٹوبیلی نے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کا دارالحکومت تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے اپنے وعدے کی پاسداری کریں اور جلد از جلد بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.