• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانوں کا حکومت کے خلاف احتجاج

جمعہ 07-04-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6696
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی ریاست کے دنیا بھرمیں 102 سفارت خانوں کے سفارتی عملے نے گذشتہ روز اجتماعی طور پر ہڑتال کی اور سفارتی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا۔ احتجاج کرنے والے سفارت کاروں نے اپنی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو وہ احتجاجی تحریک کو وسعت دے سکتے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز 1200 اسرائیلی سفارت کاروں نے دنیا بھرمیں 102 ملکوں میں قائم سفارت خانوں میں سفارتی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا۔ قبل ازیں انہوں نے بدھ کو بھی دنیا بھر میں ہڑتال کی تھی۔

احتجاجی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ چھ عشروں سے ان کی تنخواہیں ایک ہی جیسی ہیں جن میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں قائم اسرائیلی سفارت خانوں میں ہونے والے بائیکاٹ اور ہڑتال کے باعث سفارتی عمل معطل رہا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں قائم اسرائیلی سفارت کاروں نے چار سال قبل ایک اتحاد قائم کیا تھا جس کے تحت انہوں نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب تک سفارت کاروں کا سب سے بڑا مطالبہ تنخواہوں میں اضافے کا سامنے آیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieدنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانوں کا حکومت کے خلاف احتجاج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.