• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

دفاع قبلہ اوّل کے لیے لبنان میں عظیم الشان مارچ

بدھ 19-07-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7904
0
SHARES
2
VIEWS

بیروت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان میں دفاع قبلہ اوّل کے لیے ایک عظیم الشان مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن ’ایسکوا‘[ESCWA] کے علاقائی دفتر کے باہر جمع ہو کر مسجد اقصیٰ کی حمایت اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز، کتبے، فلسطینی پرچم اور قبلہ اوّل کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ بینروں اور کتبوں پر مسجد اقصیٰ کی حمایت اور اسرائیلی پابندیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قبلہ اوّل کے خلاف اسرائیلی پابندیوں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے مسلم ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قبلہ اوّل میں فلسطینیوں کے داخلے پر عائد کردہ اسرائیلی پابندیوں کا نوٹس لیں۔

نصرت الاقصیٰ مارچ کا اہتمام اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی مقامی قیادت کی طرف سے کیا گیا تھا تاہم مارچ میں لبنان کے تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے قبلہ اوّل کے ساتھ اپنے روحانی اور مذہبی تعلق کا ثبوت فراہم کیا ہے۔

دفاع قبلہ اوّل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حماس رہنما احمد عبدالھادی نے لبنانی صدر میشل عون کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پابندیوں کی مذمت کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت، سیاسی قیادت اور عوام نے قبلہ اوّل کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرکے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اپنا قومی اور ملی فرض پورا کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ لبنانی عوام کا یہ عظیم الشان اجتماع بھی دفاع قبلہ اوّل کے ساتھ اظہار یکجہتی کا واضح ثبوت ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieدفاع قبلہ اوّل کے لیے لبنان میں عظیم الشان مارچ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.