• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

دفاع بیت المقدس کے لیے اردن اور لبنان میں مظاہرے جاری

ہفتہ 23-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9623
0
SHARES
0
VIEWS

عمان/بیروت (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے اقدام کے خلاف فلسطین کے علاوہ دوسرے عرب ممالک میں مظاہرے جاری ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردن اور لبنان کے مختلف شہروں میں بھی کل جمعہ کو دفاع القدس ریلیاں نکالی گئیں۔

لبنان کے شہر صور میں ’القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت‘ کے عنوان سے ایک عظیم الشان جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں القدس کے حق اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کے خلاف نعرج درج تھے۔ مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔

جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مقامی قائدین نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کی مذمت اور امریکا سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

ادھر اردن میں بھی دفاع القدس ریلیاں نکالی گئیں۔ دارالحکومت بیروت میں نکالے گئے ایک جلوس میں بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا  دارالحکومت بنائے جانے کی شدید مذمت کی اور القدس کے تحفظ کے لیے فلسطینی قوم کی احتجاجی تحریک کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ چھ دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا متنازع اعلان کرکے پورے خطے  دنیا بھر میں نفرت کا ایک نیا سلسلہ شروع کردیا۔ امریکی صدر کے اقدام کے بعد فلسطین سمیت مسلم دنیا اور یورپی ملکوں میں بھی مسلسل احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieدفاع بیت المقدس کے لیے اردن اور لبنان میں مظاہرے جاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.