• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

داعش دہشت گرد گروہ کا حماس کے خلاف اعلان جنگ

جمعہ 05-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9769
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے حماس کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قاہرہ سے موصولہ رپورٹ میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی مصری شاخ نے ایک ویڈیو جاری کر کے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا۔

اس ویڈیو میں حماس کے ساتھ تعاون کے الزام میں ایک شخص کو ‎سزائے موت دینے کا منظر بھی شامل ہے۔ اس ویڈیو میں داعش کے ایک کمانڈر کو اپنے دہشت گردوں کو یہ حکم دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے سامنے ہتھیار کبھی نہ ڈالو، دھماکہ خیز مادہ استعمال کرو، سائلینسر لگے پستول اور اسٹک بموں سے کام لو، ان کی سیکورٹی چیک پوسٹوں کو بم سے اڑاؤ۔یاد رہے کہ داعش کا مصری ونگ اپنی درندگی اور وحشیانہ کارروائیوں میں مشہور ہے۔

اس کی وحشیانہ کارروائیوں میں ، دو ہزار پندرہ میں ایک مسافر طیارے کو تباہ کر کے ، دو سو چوبیس بے گناہ مسافروں کا قتل اور صحرائے سینا میں صوفی مسجد پر حملہ کر کے تین سو نمازیوں کا قتل عام شامل ہے۔

داعش نے دو ہزار پندرہ میں بھی ایک ویڈیو جاری کر کے حماس کو ختم کرنے کی دھمکی دی تھی۔

یاد رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے آج تک غاصب صیہونی حکومت کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے جبکہ شام میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے ملحقہ سرحدی علاقہ کافی عرصے تک داعش کے قبضے میں رہا ہے۔ اب حماس کے خلاف داعش کے اعلان جنگ کے بعد اس بات میں کسی شک و شبہے کی گنجائش نہیں رہ جاتی کہ داعش گروہ کو وجود میں لانے کا اصل مقصد غاصب صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieداعش دہشت گرد گروہ کا حماس کے خلاف اعلان جنگ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.