• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حماس کے ہاں جنگی قیدی بنایا گیا میرا بیٹا زندہ ہے: زھاوا ارون

منگل 02-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9721
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء کی جنگ کے دوران جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی شاؤل ارون کی والدہ نے کہا ہے کہ اس کا بیٹا غزہ میں حماس کی قید میں زندہ ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے فوجی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا زندہ ہے اور غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی قید میں ہے۔

عبرانی اخبار سے بات کرتے ہوئے زھاوا ارون نے کہا کہ وہ پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتی ہیں کہ میرا بیٹا زندہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کی گھر واپسی کی امید ایک لمحے کے لیے بھی ختم نہیں کی۔

زھاوا نے مزید کہا کہ اس نے سنہ 2014ء کے بعد اپنے بیٹے کی ممکنہ ہلاکت کے بعد سات روز تک تعزیتی کیمپ لگایا تھا۔ یہ اس کی غلطی تھی، مگر اسے اندازہ نہیں تھا کہ اس کا بیٹا زندہ ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2014ء کی جنگ میں اسرائیلی فوج کی غزہ پر چڑھائی کے دوران القسام بریگیڈ نے متعدد اسرائیلی فوجی زندہ پکڑنے کے ساتھ بعض لاشیں بھی قبضے میں لے لی تھیں۔ ان میں ایک سپاہی شاؤل ارون بھی شامل ہے جس کے اہل خانہ نے پہلے اس کی موت کا یقین کرکے تعزیتی کیمپ لگایا اور اب وہ یہ دعویٰ کررہے ہیں ان کا بیٹا زندہ ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس کے ہاں جنگی قیدی بنایا گیا میرا بیٹا زندہ ہے: زھاوا ارون
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.