• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حماس کی دستاویز مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے: ایردوآن

منگل 09-05-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7104
0
SHARES
0
VIEWS

استنبول – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ عمومی اصولوں اور پالیسیوں کی دستاویز کو مسئلہ فلسطین سمیت حکمران جماعت الفتح سے مصالحت کے ضمن میں "اہم پیش رفت” قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے استنبول میں القدس کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "سزا نہ ملنے سے مجرم کے ظلم کو بڑھاوا ملتا ہے۔ اسی وجہ سے فلسطین میں ‘اسرائیل’ کے جرائم کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور خطے میں امن اور استحکام لانے کی تمام کوششیں ناکامی کا منہ دیکھ رہی ہیں۔ جب تک جرائم کا محاسبہ نہیں ہوتا اس وقت تک صورتحال میں بہتری نہیں آ سکتی۔

انہوں نے اس رائے کا اظہار کیا کہ 1967ء کی حدود کے اندر آزاد وخودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہی اس صورتحال کا واحد حل ہے۔ اس ریاست کا صدرمقام مشرقی بیت المقدس ہونا چاہئے۔ اس مقصد کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر اسرائیل پر دباؤ بڑھایا جائے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امن عمل سے متعلق حالیہ چند مہینوں میں ہونے والی سفارتی کوششوں اور ان کے لئے ہماری حمایت دراصل محتاط خیر مقدم ہے۔ ہم نے اس صورتحال پر اپنی حتمی رائے ظاہر نہیں کی ہے۔

امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس شہر منتقلی کے حوالے ایردوآن نے واضح کیا کہ ان کے ملک نے مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے مضمرات سے اعلی اختیاراتی فورمز کو خبردار کر دیا ہے۔” انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی کے معاملے پر صرف گفتگو ہی بہت بڑی غلطی ہو گی۔

اسرائیل میں القدس کے اندر آذان پر پابندی سے متعلق قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے ایردوآن نے کہا کہ "تم (اسرائیلیوں) اگر اپنے عقیدے کے پکے ہو تو تمھیں دوسروں  کے عقیدہ کی آزادی سے خائف نہیں ہونا چاہئے۔ ہمیں اپنے عقیدے پر اعتماد ہے، اس لئے ہم حریت عقیدہ سے چنداں پریشان نہیں ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس کی دستاویز مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے: ایردوآن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.