• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حماس سے معاہدے کے بغیر میرے بیٹے کی رہائی ممکن نہیں: زھاوا شاؤل

پیر 01-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9718
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی شاؤل ارون کی والدہ نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ معاہدے کے بغیر میرے بیٹے کی رہائی ممکن نہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ارون شاؤل کی والدہ کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں غزہ کے قریب مغوی فوجی کے اہل خانہ کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب پر غزہ سے ہاون راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا۔

شاؤل ارون سنہ 2014ء سے غزہ کی پٹی میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین ’القسام‘ بریگیڈ کی تحویل میں ہیں۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حماس نے غزہ میں اس کے تین زندہ فوجیوں اور دو میتوں کو قبضے میں لے رکھا ہے۔

ایف ایم ریڈیو’106‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ارون شاؤل کی والدہ’زھاوا شاوول‘  نے کہا کہ جب تک حماس  کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کوئی معاہدہ طے نہیں پاتا تب تک غزہ میں یرغمال اسرائیلیوں کو دیکھنا ناممکن ہے اور یہ حقیقت سب جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور حماس کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاہم انہوں نے اس بات چیت کی کوئی تفصیل بیان نہیں کی۔

مغوی فوجی کی ماں نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قائم کردہ نئے عہدیدار یاروان بلوم کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ بلوم ذاتی طور پر مضبوط، متوازن اور ذہین انسان ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ یرغمالیوں کو رہائی دلانے کے لیے بات چیت کو کیسے آگے بڑھانا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں یرغمالی فوجی کی والدہ نے کہا کہ غزہ کے خلاف جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوتی جب تک ان کے بیٹے سمیت دیگر تمام یرغمالیوں کو رہائی نہیں دلائی جاتی۔

خیال رہے کہ سنہ 2014ء کی غزہ جنگ کے دوران حماس کےعسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کارکنان نے دراندازی کرنے والے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور کچھ کو یرغمال بنا لیا تھا۔ ان میں شاؤل ارون بھی شامل ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس سے معاہدے کے بغیر میرے بیٹے کی رہائی ممکن نہیں: زھاوا شاؤل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.