مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل کا آئندہ ایک سال کے دوران لبنانی ملیشیا حزب اللہ اور فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ساتھ لڑائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 10 کی رپورٹ میں فوجی عہدیدار کا نام لیے بغیر کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو لبنان کی سرحد سے متصل شمالی محاذ اور غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ لڑائی کا کوئی خطرہ نہیں اور نہ ایک آدھ سال میں کسی ایک فریق کے ساتھ جنگ کا کوئی امکان موجود ہے۔اسرائیلی فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حماس اور حزب بھی موجودہ حالات میں جنگ کے موڈ میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس کو بھی بیرون ملک سے ملنے والی امداد میں کمی آئی ہے۔ اسد رجیم کی طرف سے حماس کی حمایت اور مدد ختم ہونے کے بعد حماس بھی کمزوری کا شکار ہے۔
