برلن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یورپی ملک جرمنی حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں ثالثی کا خواہشمند ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے روزنامے یدیعوت احرونوت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جرمنی کے صدر فرانک والٹر سٹائن مائیر نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی کی خفیہ ایجنسیاں غزہ میں حماس کی قیادت سے رابطہ کرکے اسرائیل کے ساتھ قیدی تبادلے کے معاہدے کی ثالثی کا کردار ادا کریں گی۔جرمن صدر کے مطابق جرمنی کی انٹیلی جنس اس موقع پر پس پردہ رہتے ہوئے کوششیں کرے گی۔
