• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 21 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جنگی مشقوں کے دوران اسرائیلی فوجی اہلکار ہلاک

جمعرات 19-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5717
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی زیرتسلط شامی علاقے وادی گولان میں حالیہ جنگی مشقوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فوجی مشقوں کےدوران بریگیڈ 51 کی گولانی یونٹ سے وابستہ فیاٹزلاف گرگائے توپ کی صفائی کے دوران گولانی فوجی اڈے پرایک حادثے کے دوران ہلاک ہوگیا۔

اسرائیلی ملٹری پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی اہلکار کو جسم کے بالائی حصے پر سخت چوٹ لگی تھی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔ اسے طبی امدادکے لیے ایک اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ توپ کی صفائی کے دوران زخمی ہونے والے فوجی اہلکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ’’رامبام‘‘ اسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر ڈاکٹروں نے جلد ہی اس کی موت کی تصدیق کردی تھی۔ ملٹری پولیس نے فوجی اہلکار کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس نومبر 2016ء میں اسرائیل کا ’مرکافاۃ‘ ٹینک الٹنے سے وادی گولان ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔ گذشتہ برس مختلف حادثات میں 41 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 2015ء میں حادثات میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 36 بتائی جاتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجنگی مشقوں کے دوران اسرائیلی فوجی اہلکار ہلاک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.