• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جنرل اسمبلی میں القدس کی حمایت میں قرارداد، عالم اسلام کا خیر مقدم

ہفتہ 23-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9617
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی شہر بیت المقدس کے د فاع اور اسے اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت بنانے جانے کے امریکی اعلان کو باطل قرار دیے جانے کا عالم اسلام کی طرف سے خیر مقدم کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترکی اور یمن کی جانب سے عرب دنیا اور عالم اسلام کی نیابت سے جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس قرارداد کی حمایت میں 193 رکن ملکوں میں سے 128 نے ووٹ ڈالا جب کہ صرف نو نے اس کی مخالفت کی۔

عرب لیگ نے جنرل اسمبلی کی قرارداد کا خیر مقدم کیا اور کہا ہے کہ یہ قرارداد القدس کے بارے میں امریکی اعلان کو باطل کرنے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے قرارداد کی منظوری کے بعد ’ٹوئٹر‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ القدس کے بارے میں جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے قرارداد کی منظوری باعث تحسین ہے۔ توقع ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ جنرل اسمبلی کی قرارداد کے بعد اپنا فیصلہ واپس لے گی۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ افسوس ہے کہ جنرل اسمبلی نے القدس کی آئینی حیثیت کھل کر واضح نہیں کی ہے۔

ترک وزیرخارجہ مولود جاویش اوگلو نے نیویارک میں فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ان کا ملک بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کی القدس سے متعلق قرارداد اہم پیش رفت ہے۔ اس کے بعد امریکا کے پاس القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ جنرل اسمبلی کی قرارداد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بلیک میلنگ اور دنیا کوخوف زدہ کرنے کی پالیسی کو مسترد کردیا ہے۔

جامعہ الازھر نے بھی جنرل اسمبلی میں القدس کے حوالے سے قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجنرل اسمبلی میں القدس کی حمایت میں قرارداد، عالم اسلام کا خیر مقدم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.