• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جرمن وفد کا القدس میں ملنے سے انکاراسرائیلی وزیرکو سبکی کا سامنا

منگل 13-06-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7498
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جرمنی کی پارلیمنٹ کے ارکان پرمشتمل ایک وفد نے گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی داخلی سلامتی کےوزیر گیلاد اردان کو یہ کہہ کر انکار کردیا مشرقی بیت المقدس ایک متنازع اور مقبوضہ علاقہ ہے، جس میں سرکاری نوعیت کی کوئی ملاقات نہیں کی جاسکتی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر کواس وقت سخت سبکی اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں پتا چلا کہ جرمن پارلیمنٹ کے وفد نے مشرقی بیت المقدس میں ان سے ملاقات نہ کرنے کا پیغام بھیجا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر اور جرمن وفد کے درمیان پہلے سے ملاقات طے تھی مگر اس کے لیے جگہ کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔ جب جرمن وفد بیت المقدس پہنچا تو اس نے یہ کہہ کر اسرائیلی وزیر کےساتھ ملاقات سے انکار کردیا کہ مشرقی بیت المقدس کی موجودہ حیثیت متنازع ہے اس لیے کسی اسرائیلی سرکاری شخصیت کے ساتھ یہاں پر ملاقات نہیں ہوسکتی۔

گیلاد اردان ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن وفد کے موقف کے رد عمل میں کہا کہ اسرائیل کے بائیکاٹ کرنے والوں کے ساتھ کسی دوسری جگہ بھی ملاقات نہیں ہوسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقی بیت المقدس کو اسرائیل کا حصہ نہ سمجھنے والوں کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی جانی چاہیے۔

صہیونی وزیر کا کہنا تھا کہ بیت المقدس اسرائیل کا ابدی دارلحکومت ہے۔ جرمنی پارلیمانی وفد کا وہاں پر ملاقات سے انکار ان کی سمجھ سے بالا تر ہے۔

خیال رہے کہ جرمن وفد گذشتہ روز اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کےدورے کے لیے مقبوضہ بیت المقدس پہنچا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجرمن وفد کا القدس میں ملنے سے انکاراسرائیلی وزیرکو سبکی کا سامنا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.