• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تین فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کو دینے کی یقین دہانی

منگل 26-09-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8705
0
SHARES
3
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل کی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تین فلسطینی شہداء کے جسد خاکی خفیہ قبرستانوں میں رکھنے کی کسی بھی تجویز کے خلاف عدالت کو قائل کرے گا کہ وہ ان شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کا فیصلہ صادر کرے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے پبلک پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ وہ تین فلسطینی شہداء عادل عنکوش، اسامہ عطا  اور شہیدہ براء عطاء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کےحوالے کرنے کی حمایت کرے گا۔

اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے یہ بیان فلسطینی شہداء کے ورثاء کی طرف سے مقدمہ کی پیروی کرنے والے قانون دان اور محکمہ امور اسیران کے وکیل محمد محمود کی طرف سے عدالت میں کی گئی اپیل کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایڈووکیٹ محمد محمود نے اسرائیلی سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ایک درخواست میں عدالت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تین فلسطینی شہداء کے جسد خاکی خفیہ قبرستانوں میں رکھنے کی اجازت نہ دے بلکہ ان کے جسد خاکی شہداء کے ورثاء کے حوالے کیے جائیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے’مقابر الارقام‘ نے نام سے ملک میں ایسے کئی قبرستان بنا رکھے ہیں جن میں مختلف کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں اور جیلوں میں وحشیانہ تشدد سے جام شہادت نوش کرنے والوں کو رکھا جاتا ہے۔ اس خفیہ قبرستان میں رکھے گئے شہداء کی قبروں کو گنتی کےنمبروں کے ساتھ ظاہر کیا جاتا ہے، جسے عرف عام میں ’مقابر الارقام‘ کہا جاتا ہے۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اس نے عدالت سے کہا ہے کہ وہ چار فلسطینیوں عبدالحمید ابو سرور، ،محمد طرایرہ، رامی عورتانی ارو محمد الفقی کے جسد خاکی ‘مقابر الارقام‘ میں منتقل کرنے کا حکم جاری کرے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتین فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.