پیرس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب ڑاں ایو لیدریاں کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ رواں یا اگلے برس کے دوران ایسا ممکن نہیں ہو سکتا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے فرانس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کو فوری طور پر یروشلم منتقل کرنا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کی منتقلی کیلئے کئی برس درکار ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب ڑاں ایو لیدریاں کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔ ٹلرسن کے مطابق رواں یا اگلے برس کے دوران ایسا ممکن نہیں ہو سکتا۔
