• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تعلقات توڑنے کی دھمکی پر اسرائیل ترک صدر کے خلاف سیخ پا

بدھ 06-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9365
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس کا مسئلہ نہایت اہم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام مسلمانوں کے لیے سُرخ لکیر کی حیثیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب صیہونی ریاست نے ترک صدر کے اعلان پر سخت برہمی اور غم وغصے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ترک صدر کو القدس کے معاملے پر بولنے کا کوئی حق نہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایردوآن کا مزید کہنا تھا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا ایسا معاملہ ہے جس کا نتیجہ انقرہ کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع ہونے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

یاد رہے کہ وہائٹ ہاؤس نے پیر کی شام ایک اعلان میں کہا تھا کہ امریکی صدر نے امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے حوالے سے فیصلہ ملتوی کر دیا ہے۔ اسرائیل نے بیت المقدس بالخصوص اس کے مشرقی حصّے پر 1967 سے قبضہ کر رکھا ہے۔

ترک صدر کے بیان کے رد عمل میں اسرائیلی وزیرتعلیم نفتالی بینٹ نے کہا کہ ایردوآن نے اسرائیل پرحملے اور اسے رسوا کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا ہے مگر ہمارے لیے ایردوآن کی محبت سے القدس زیادہ بہتر ہے۔ انہیں اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا شوق ہے تو وہ اپنا شوق پورا کرلیں مگر ہم القدس سے دست بردار نہیں ہوں گے۔

مسٹر بینٹ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے اہداف جن میں القدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت قرار دلوانا ہے ہرصورت میں حاصل کرے۔

اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر یسرائیل کاٹز نے امریکا کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کو ’منصفانہ‘ اور تاریخی اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اب دنیا کی کوئی طاقت اسرائیل کا القدس سے محروم نہیں رکھ سکتی۔

مسٹر کاٹز نے ترک صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ترک صدر کی دھمکیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

اسرائیلی وزیر برائے ہاؤسنگ یواف گالانٹ نے کہ ترکی کے پاس اسرائیل کے خلاف دھمکیوں کے سوا اور کچھ نہیں بچا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتعلقات توڑنے کی دھمکی پر اسرائیل ترک صدر کے خلاف سیخ پا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.