فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بندک بلدیہ کے زیراہتمام نصرت الاقصیٰ سیمینار میں ترکی کی مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کے مندوبین نے شرکت کی۔
سیمینار میں ترکی کے مذہبی امور کے عہدیدار، علماء، بیرون ملک سرگرم امدادی ادارہ ‘فیدار، خیر امہ اور دیگر اداروں کے مندوبین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ترکی میں مقیم فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے دفاع قبلہ اوّل کے لیے مسلم امہ میں اتحاد و اتفاق کے قیام پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰٗ میں عبادت سے روک کر مسلمانوں کے قبلہ اوّل کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ مقررین نے دفاع قبلہ اوّل اور القدس کی آزادی کے لیے موثر حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
