• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’بیداری یونٹُ‘ فوج کے جرائم چھپانے کا نیا اسرائیلی ہتھکنڈہ

اتوار 11-03-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10390
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی فوج نے ایک نئی یونٹ تشکیل دی ہے جس کا مقصد عالمی رائے عامہ میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کے باعث پانے والے منفی تاثر کو زائل کرنا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کے ایک کالم نگار ’عاموس ہرئیل‘ نے اپنے طویل اور تفصیلی مضمون میں اس نئے صیہونی حربے کی تفصیلات شائع کی ہیں۔

فاضل کالم نگار کا کہنا ہے کہ آرمی چیف گیڈی آئزنکوٹ کی منظوری کے بعد ایک نئی یونٹ تشکیل دی گئی ہے۔ بیداری یونٹ کے نام سے یہ یونٹ اسرائیلی فوج کے شعبہ پلاننگ کے زیرانتظام کام کررہی ہے۔ اس یونٹ کی تشکیل کا مشن دنیا بھر کی افواج کے ساتھ رابطے کرنا، عالمی سفارت کاروں، بین الاقوامی تھینک ٹینک اور غیرملکی ذرائع ابلاغ سے رابطے کرکے اسرائیلی فوج کے حوالے سے پائے جانے والے منفی تاثر کو زائل کرنا ہے۔

ہیرئیل کا کہنا ہے کہ یہ نئی یونٹ رواں سال کے اوائل میں قائم کی گئی ہے جسے ’بیداری یونٹ‘ کا نام دیا گیا۔ بنیادی طور پر اس یونٹ کی ذمہ داری صیہونی فوج کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کو آئینی جواز کا لبادہ پہنا کر دنیا کے سامنے پیش کرنا اور اسرائیلی فوج کی جارحانہ کاروائیوں کے حوالے سے دنیا بھر کے اداروں کو اعتماد میں لینا ہے۔ یہ یونٹ قانونی، سفارتی، ابلاغی اور فوجی سطح پر دنیا بھر کے اداروں کے ساتھ رابطے کرے گی۔

اس یونٹ کی نگرانی اںٹیلی جنس کے شعبے کا ایک سینیر افسر کرے گا۔ یہ یونٹ فلسطینی علاقوں، لبنان اور شام کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کرتے ہوئے فوجی کارروائیوں کو سند جواز مہیا کرنے کی کوشش کرے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.