• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس میں سیکڑوں مکانات تعمیر کرنے کا نیا صہیونی منصوبہ

پیر 05-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5232
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ’گیلو‘یہودی کالونی میں مزید سیکڑوں مکانات کی تعمیر کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حکومت جلد ہی جنوبی بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے 770 مکانات کی تعمیر کی منظوری دے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت غرب اردن میں بھی یہودی کالونیوں میں توسیع کی منظوری دینے پر غور کر رہی ہے۔

’’گیلو‘‘ یہودی کالونی میں صہیونی حکومت رہائشی مکانات کے ساتھ ساتھ ایک یہودی معبد بھی تعمیر کیا جائے گا۔ یہ تعمیراتی منصوبہ سنہ 2013ء میں بھی پیش کیا گیا تھا مگر امریکا کی طرف سے دباؤ کے بعد اس پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیلو کالونی  جو کہ  بیت المقدس اور بیت لحم کے درمیان واقع ہے میں تعمیراتی منصوبے جلد شروع کرنے کے لیے حکومت پر یہودی انتہا پسند حلقوں کا سخت دباؤ ہے۔

خیال رہے کہ ’’گیلو‘‘ یہودی کالونی غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم اور بیت المقدس کے درمیان واقع ہے۔ اس میں 40 ہزار یہودی آباد ہیں۔ یہ کالونی بیت المقدس اور غرب اردن میں دائرے کی شکل میں بنائی گئی پانچ بڑی یہودی کالونیوں میں سے ایک ہے۔

قبل ازیں اسرائیل کے عبرانی ہفت روزہ ’’کول ھعیر‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت بیت المقدس اور غرب اردن میں ماضی کی نسبت زیادہ شدت کے ساتھ یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں اسرائیل پر یہودی آباد کاری کے حوالے سے دباؤ رہا ہے مگر نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کا ایک طوفان بر پا کر دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس میں سیکڑوں مکانات تعمیر کرنے کا نیا صہیونی منصوبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.