• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس مسلمانوں اور فلسطینیوں کا ہے اور رہے گا، ایران

جمعرات 07-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9378
0
SHARES
1
VIEWS

تہران – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ قبلہ اوّل بیت المقدس ہمیشہ مسلمانوں اور فلسطینیوں سے متعلق رہے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایران کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر دانشمندانہ اقدام، فلسطین کی مظلوم قوم کے تاریخی و مسلمہ حق کو نظرانداز کئے جانے کے علاوہ بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے ٹرمپ کے اس اقدام کوعلاقے کو غیر مستحکم بنانے اور عالم اسلام کو کمزور نیز علاقائی و عالمی امن و استحکام کو خطرے سے دوچار کرنے کے لیے دشمن کی ایک اور علامت قرار دیا۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ بیت المقدس کے خلاف یہ اقدام امریکہ کے لئے ایک اور کلنگ کا ٹیکہ ہے جو صیہونی حکومت کے مفادات کے تحفظ کے لئے عدم استحکام پیدا کرنے کی غرض سے عمل میں لایا گیا ہے۔

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ فلسطین کی مظلوم قوم کی جانب سے ماضی کی مانند استقامت و مزاحمت کی راہ بدستور جاری رہے گی اور امریکی حکومت فلسطین کی مظلوم قوم کے حقوق اور تاریخی حقائق کو ہرگز تبدیل نہیں کرسکے گی۔

انھوں نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اوّل ہے اور وہ مسلمانوں اور فلسطینیوں سے متعلق رہے گا۔

امریکہ کے اشتعال انگیز اور متنازعہ صدر ٹرمپ نے بدھ کے روز وسیع علاقائی و عالمی مخالفت کے باوجود اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن بیت القدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔

جس کے فورا بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ امریکی صدر کا فیصلہ غیر قانونی اور بین الاقوامی معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اوّل ہے اور بیت المقدس فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق امریکہ نے ہمیشہ اسرائیل کی حمایت کرکے فلسطینیوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش کی ہے اور فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم میں امریکہ نے ہمیشہ اسرائیل کا ساتھ دیا ہے امریکہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم میں برابر کا شریک ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کے اس اقدام کو مسلمانوں کے خلاف امریکی صدر کی عداوت اور دشمنی قرار دیتے ہوئے اسے خطے میں اشتعال انگیزی قراردیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور مقبوضہ فلسطین کی مکمل آزادی تک فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس مسلمانوں اور فلسطینیوں کا ہے اور رہے گا، ایران
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.