• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ مسترد

پیر 25-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9641
0
SHARES
0
VIEWS

اسلام آباد (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلام آباد کانفرنس میں شریک وفود نے دوسری اسپیکرز کانفرنس اگلے سال ایران کے دارالحکومت تہران میں کرانے پر اتفاق کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 6 ممالک روس ،چین، ایران، ترکی، افغانستان اور پاکستان کے پارلیمانی سربراہی اجلاس کے اختتامی اعلامیہ میں بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے فلسطین کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر تاکید کی گئی ہے۔

چین، روس، ترکی، ایران ، پاکستان اور افغانستان نے علاقائی سالمیت، خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کانفرنس کے اعلامیے میں پاکستان اور ہندوستان پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عالمی اور علاقائی امن کو یقینی بنانے کے لیے کشمیر کے تنازع کا پرامن حل نکالیں۔ مشترکہ اعلامیے میں بیت المقدس کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدامات اور فیصلوں کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا حل عالمی قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔

اسپیکرز کانفرنس کے اعلامیے میں عراق اور شام میں داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کا بھی خیرمقدم کیا گیا تاہم داعش کو خطے کے تمام ممالک کی سلامتی اور استحکام کے لیے بدستور سنجیدہ خطرہ قراردیا گیا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ مسترد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.