• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس:’معالیہ ادومیم‘ کالونی کو اسرائیلی ریاست میں ضم کرنے کی مہم

پیر 31-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4863
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی ریاست میں سیاسی جماعتوں اور انتہا پسند مذہبی حلقوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم ’معالیہ ادومیم‘ نامی بڑی یہودی کالونی کو صہیونی ریاست میں مکمل طور پرضم کرنے کی ایک نئی مہم شروع کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) کے ارکان اور پارلیمنٹ سے باہر سرگرم یہودی لابی عوام اور ذرائع ابلاغ میں ایک نئی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس مہم کے دوران ایک نئی پٹیشن بھی تیار کی گئی ہے جس میں عوام الناس سے دستخط کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت بیت المقدس میں قائم ’معالیہ ادومیم‘ یہودی کالونی کو صہیونی ریاست میں ضم کرتے ہوئے اس کالونی میں اسرائیلی قانون کا مکمل طورپر نفاذ کیا جائے۔ یہاں پرآباد کیے گئے یہودی آباد کاروں کو اسرائیل کے حقیقی باشندوں کے طور پر مراعات اور حقوق دیے جائیں‘۔

قابل ذکر ہے کہ ’معالیہ ادومیم‘ نامی یہ یہودی کالونی مقبوضہ بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر7 کلو میٹر فلسطینی اراضی پر تعمیر کی گئی ہے۔ مشرقی بیت المقدس میں ابو دیس اور العیزریہ قصبوں کے نزدیک یہ اسرائیل کی سب سے بڑی یہودی کالونی ہے۔

مہم کو موثر بنانے کے لیے پیٹیشن میں سابق اسرائیلی صدر آنجہانی شمعون پیریز کے بعض بیانات بھی تحریر کیے گئے ہیں۔ یہ بیانات کئی سال پرانے ہیں مگران میں معالیہ ادومیم کالونی کو اسرائیل میں ضم کرنے کی بات کی گئی ہے۔ شمعون پیریزنے سنہ 1978ء میں ایک بیان میں کہا تھا کہ معالیہ ادومیم کی ترقی سے بیت المقدس کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

کچھ عرصہ پیشتر ’’مڈگام‘‘ نامی ایک اسرائیلی تھینک ٹینک نے معالیہ ادومیم کو اسرائیل میں ضم کرانے کے حوالے سے رائے عامہ کا ایک جائزہ پیش کیا تھا۔ رائے عامہ کے جائزے میں 78 فیصد یہودیوں نے معالیہ ادومیم کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے اور پر اسرائیل کی مکمل بالا دستی کا مطالبہ کیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس:’معالیہ ادومیم‘ کالونی کو اسرائیلی ریاست میں ضم کرنے کی مہم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.