• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

برما کو اسلحہ کی فروخت پر کوئی ڈکٹیشن قبول نہیں: اسرائیل

بدھ 08-11-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9178
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل نے برماکی فوج کو صیہونی ریاست کی طرف سے اسلحہ سپلائی کرنے اورروہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہونے سے توجہ ہٹانے کے لیے الزم عائد کیا ہے کہ چین، بھارت اور روس روہنگیا مسلمانوں پر مظالم میں مدد کررہے ہیں۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ تل ابیب برما کے معاملے میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرتا اور نہ ہی دوطرفہ دفاعی تعاون پر کوئی ڈکٹیشن قبول کرے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نیویارک میں اسرائیلی قونصل جنرل امیر داگی نے صیہونی ربیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران کہا کہ ان کی حکومت کسی بھی انسانی حقوق کے گروپ اور ذرائع ابلاغ سے زیادہ برما میں پیش آنے والے واقعات کو بہتر جانتی ہے۔

مسٹر داگی نے دعویٰ کیا کہ برما میں دونوں فریقین ایک دوسرے پرحملوں میں ملوث ہیں۔ برما کی فوج کی طرف سے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ دوسری جانب روہنگیا مسلمانوں کی طرف سے بھی برما فوج اور سرکاری تنصیبات پرحملے کیے گئے۔

اسرائیلی سفیر برما میں فوج کے ہاتھوں بے گھر ہونے والے ساڑھے پانچ لاکھ روہنگیا مسلمانوں، ان پر ڈھائے جانے والے بدترین مظالم اور ہزاروں نہتے مسلمانوں کے قتل عام، خواتین کی آبرو ریزی اور دیگر جرائم کی بات گول کردی اور صرف اتنا کہا کہ دونوں فریق انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔

امیر داغی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو برما کی صورت حال کے بارے میں معلومات دینے کی ضرورت نہیں۔ اسرائیل کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا تاہم برما کی اصل صورت حال سے بہ خوبی آگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں کہتے کہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام کا معاملہ معمولی ہے۔ ہم برما کی حکومت کا موقف بھی درست نہیں مانتے اور نہ ہی وہاں کے مسلمانوں کا موقف درست مانتے ہیں۔

اس موقع پر یہودی ربیوں نے اسرائیلی قونصل جنرل سے کہا کہ امریکی شہری اور یہودی ہونے کے ناطے ہم نہیں چاہتے کہ اسرائیل یا امریکا برما کی فوج کی دفاعی مدد کرے۔

یہودی ربیوں نے اسرائیلی قونصلیٹ سے ملاقات ایک ایسے وقت میں جب انسانی حقوق کی تنظیمون نے بھی اسرائیلی سپریم کورٹ میں ایک درخواست دی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ حکومت کو برما کی فوج کو اسلحہ کی فروخت پر پابندی لگائے درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ روس، چین اور بھارت برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے لیے وہاں کی فوج کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا اور یورپی یونین کی طرف سے برما کی فوج پر عائد پابندیوں کے علی الرغم صیہونی ریاست برما فوج کو اسلحہ اور گولہ بارود مہیا کرہی ہے۔ اسرائیلی اخبار’ہارٹز‘ کے مطابق امریکا میں قونصل جنرل کا بیان اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے تحریری طور پر جاری کی گئی کی ہدایات کا حصہ ہے۔

اسرائیلی سفارت کار نے برما کی فوج کے ساتھ طے پائے فوجی اور دفاعی معاہدوں کے بارے میں کسی قسم کی تفصیل فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبرما کو اسلحہ کی فروخت پر کوئی ڈکٹیشن قبول نہیں: اسرائیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.