• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بدعنوانی الزامات، بینجمن نیتن یاہو کا قریبی ساتھی وعدہ معاف گواہ بن گیا

جمعرات 22-02-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala6028
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا ایک قریبی ساتھی ان کے خلاف کرپشن الزامات میں وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ہوگیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف بد عنوانی کے متعدد معاملات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ دوران تحقیقات نیتن یاہو کا ایک خاص ساتھی ہی ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ہو گیا ہے۔

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ شلومو فِلبرز وزیر مواصلات کے عہدے پر فائز تھے جنہیں چند روز قبل حراست میں لیا گیا تھا۔

دوران تفتیش فِلبرز اس بات پر راضی ہو گئے ہیں کہ وہ اس مقدمے میں ریاست کی طرف سے بطور گواہ پیش ہوں گے جس میں پولیس نے نجی کمپنی بیزیک ٹیلی کام کے مالکان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے سرکاری مراعات کے بدلے میں نیتن یاہو کی حمایت میں کوریج کرنے کی حامی بھری تھی۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ شلومو فلبر کی جانب سے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد بینجمن نیتن یاہو کے لئے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اور اب وہ قبل از وقت انتخابات یا مستعفی ہونے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بینجمن نیتن یاہو کو اسرائیل کی تاریخ کے طاقت ور ترین سربراہان میں شمار کیا جاتا ہے ، وہ 1996 سے کئی مرتبہ اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں تاہم ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے رشوت کے طور پر مہنگے ترین تحائف اور دیگر مراعات حاصل کیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبدعنوانی الزامات، بینجمن نیتن یاہو کا قریبی ساتھی وعدہ معاف گواہ بن گیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.