• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 2 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اوباما یہودی آباد کاری کے لیے سنگین خطرہ ہیں:نیتن یاھو

ہفتہ 22-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4772
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور امریکی صدر باراک اوباما کے درمیان فلسطین میں غیرقانونی یہودی آباد کاری کے معاملے پر اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے ہیں۔ بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ صدر باراک اوباما یہودی آباد کاری کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ٹی وی 2 کی جانب سے نشر کی گئی ایک رپورٹ میں وزیراعظم نیتن یاھو کے ایک بیان کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو نے یہودیوں کے مذہبی تہوار "عید غفران” کے موقع پر "عوفرہ” اور "عموناہ” یہودی کالونیوں کے سرکردہ لیڈروں سے ایک بند کمرے میں ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صدر کو فلسطین میں یہودی آباد کاری کے تسلسل میں بڑی رکاوٹ ہی نہیں بلکہ براہ راست خطرہ سمجھتے ہیں۔ نیتن یاھو نے کہا کہ اگرچہ اوباما کی مدت صدارت کے دن اب گنے جا چکے ہیں مگر وہ جانے سے قبل یک طرفہ اقدامات کرتے ہوئے فلسطین میں یہودی آبادکاری رکوانے کا فیصلہ ہم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔ وہ نہ صرف یہودی آباد کاری جاری رکھیں گے بلکہ وہ اس میں مزید شدت لائیں گے۔

نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ ماضی میں بھی امریکی صدر کی پالیسی صدارتی مدت کے اختتام پر اسرائیلی مفادات کی حمایت پرنہیں بلکہ مخالفت پر مبنی رہی ہے۔ سابق امریکی صدور بھی جاتے ہوئے ایسے اقدامات کرتے رہے ہیں جن سے اسرائیلی مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاوباما یہودی آباد کاری کے لیے سنگین خطرہ ہیں:نیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.