الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کے انجن میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے باعث الخلیل شہر میں اس کی کریش لینڈنگ کی گئی تھی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے بتایا ہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی کریش لینڈنگ کی خبر کو بہ وجوہ خفیہ رکھا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق Â فوج کے ایک ہیلی کاپٹر میں گذشتہ ہفتے کے روز Â دوران پرازو فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد اسے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک مقامی قصبے میں ہنگامی طور پر اتارا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ہنگامی لیںڈنگ کرنے والے ہیلی کاپٹر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ’یسعور‘ ماڈل کا تھا۔ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں ہواباز، اس کا بیٹا اور کچھ دورے افراد سوار تھے۔ انہیں کاروں کی مدد سے قریبی ’شنی لینہ‘ کالونی میں منتقل کیا گیا۔
