• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

انتیس فی صد صہیونی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور!

منگل 13-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5318
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی ریاست کی ظاہرہ چکا چوند اور نظر کو خیرہ کرنے والی چمک سے لگتا ہے کہ یہ کوئی دنیا کا امیر ترین ملک ہے جہاں ہرشخص خوش حال زندگی گذار رہا ہے مگرحقیقت اس کے برعکس ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں 29 فی صد یہودی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں انسداد غربت کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’لاٹیٹ‘ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی ریاست میں 25 لاکھ افراد خط غربت سے نیچے زندگی گذار رہے ہیں۔ یہ تعداد کل آبادی کا 29 فی صد ہے۔

تنظیم کے اعدادو شمار صہیونی ریاست کے سرکاری سطح پر جاری کردہ اعدادو شمار کی نفی کرتے ہیں۔ کیونکہ اسرائیلی حکومتیں اپنی ناکام چھپانے کے لیے غربت کی شرح کم بتاتی ہیں۔

تنظیم ’لاٹیٹ‘ کے ڈائریکٹر جنرل ’عیران فائنٹروب’ کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں مسلسل تیسرے سال کے دوران تیزی کے ساتھ غربت کی شرح میں اضافہ جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیشنل انشورینس فاؤنڈیشن کے بیانات اور اعدادو شمار کے برعکس غربت کا شکار آبادی کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل میں 24 لاکھ 36 ہزار سے زاید افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرتے ہیں۔ بچوں میں غربت کے شکار افراد کی تعداد 35.4 فی صد اور بالغ افراد میں 25.8 فی صد ہے جب کہ مجموعی طور پر 29 فی صد صہیونی غربت کی لکیر س نیچے زندگی گذارتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 65.7 فی صد متوسط طبقے کے افراد قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں جب کہ غربت کی سطح سے معمولی اوپر 50.6 فی صد افراد کی اقتصادی اور معاشی حالت بد سے بد تر کی جانب جاری ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieانتیس فی صد صہیونی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.