فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی مندوبین کا وفد کل بدھ کو اسرائیل پہنچا جہاں وفد کے ارکان نے اسرائیلی قیادت سے ملاقات کی۔ آج جمعرات کو امریکی وفد نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے بھی ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی وفد کی آمد کا مقصد فریقین کو امن بات چیت کے لیے آمادہ کرنا ہے۔
فلسطین اور اسرائیل کےدورے پر آنے والے وفد میں امریکی صدر کے سینیر مشیر جارڈ کوشنر، مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی جسن گرینبلٹ اور امریکی قومی سلامتی کی نائب مشیرہ ڈینا پاول شامل ہیں۔
امریکی وفد دو روز تک فلسطین اور اسرائیل میں قیام کرے گا۔ اس سے قبل امریکی وفد نے مختلف عرب ممالک کا بھی دورہ کای اور فلسطین۔ اسرائیل امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات اور عرب ممالک سے اس میں تعاون پر بات چیت کی تھی۔
امریکی وفد متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، اردن اور مصر کے دورے کے بعد بدھ کو تل ابیب پہنچا۔ کل جمعہ کو یہ وفد واپس امریکا روانہ ہوگا۔
