• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امن عمل میں نیتن یاھو کی ہٹ دھرمی کے ڈونلڈ ٹرمپ بھی معترف

جمعرات 05-10-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8789
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکا کے ایک سفارتی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن کے قیام کی راہ میں کھڑی کی گئی اسرائیلی رکاوٹوں اور صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی ہٹ دھرمی کا اعتراف کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ چند روز قبل ڈنلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس سے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران کہا تھا کہ نیتن یاھو قیام امن کے معاملے میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

سات مغربی اور اسرائیلی ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ ٹرمپ نے یو این سیکرٹری جنرل سے بات کرتے ہوئے کہا قیام امن کے معاملے میں نیتن یاھو کو قائل کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ تاہم امریکا فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدے کے لیے نیتن یاھو کو قائل کرنے کی پوری کوشش کررہا ہے مگر انہیں نیتن یاھو کو قائل کرنے میں مشکل پیش آ رہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور گوٹیریس کے درمیان ملاقات 19 ستمبر کو اقوام متحدہ کے نیویارک میں صدر دفتر میں ہوئی تھی۔ پندرہ منٹ جاری رہنے والی اس ملاقات میں سے 7 منٹ صرف تنازع فلسطین سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو فلسطین، اسرائیل امن بات چیت کی بحالی کے حوالے سے اپنی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے یو این سیکرٹری جنرل کو یقین دلایا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں ایک تاریخی امن معاہدے کی کوشش کررہا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان اپریل 2014ء سے نام نہاد امن مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ مذاکرات میں اس وقت تعطل پیدا ہوا جب اسرائیل نے فلسطین میں صہیونی آباد کاری پر پابندی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے پرانے فلسطینی اسیران کی رہائی سے انکار کردیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامن عمل میں نیتن یاھو کی ہٹ دھرمی کے ڈونلڈ ٹرمپ بھی معترف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.