• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی مندوب کی اسرائیلی جنگی قیدیوں کے اہل خانہ سے ملاقات

ہفتہ 27-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala6374
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ کے لیے مقرر خصوصی ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے صیہونی فوجیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان اسرائیلی فوجیوں کو غزہ کی پٹی میں 2014ء کی جنگ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے جنگی قیدی بنا لیا تھا۔

ان فوجیوں میں ’ھدار گولڈن اور ارون شاؤل شامل ہیں۔ ان کے اہل خانہ یہ دعویٰ کرچکے ہیں وہ زخمی حالت میں پکڑے گئے تھے جو اب مرچکے ہیں۔

امریکی مندوب نے ھدار گولڈن، ارون شاؤل ابراہیم منگسٹو اور ھشام السید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ان تینوں کو حماس کے عسکری ونگ نے تین سال قبل جنگی قیدی بنایا تھا۔

گرین بیلٹ نے اپنے ’ٹوئٹر‘ اکاؤنٹ پر بتایا کہ آج میں نے غزہ میں حماس کی زیرحراست اسرائیلی فوجیون کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس کے گھٹیا اور شرمناک اقدام سے یرغمالی فوجیوں کے اہل خانہ سخت تکلیف میں ہیں۔ ہم سب کو مل کر انہیں واپس لانا ہوگا۔ میں یرغمالی فوجیوں کے اہل خانہ کے لیے دعا گو ہوں۔

یہودی مذہب سے تعلق رکھنے والے گرین بیلٹ نے مزید کہا کہ  میں منگسٹو اور ھشام السید کے اہل خانہ سے بھی ملا ہوں۔ السید کو حماس نے اپریل 2015ء کو جنگی قیدی بنایا تھا۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے فوجی زندہ ہیں یا مر چکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی مندوب کی اسرائیلی جنگی قیدیوں کے اہل خانہ سے ملاقات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.