• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد کو اسرائیل نے کیسے الو بنا کر استعمال کیا؟

جمعرات 01-03-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10317
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹُ‘ نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چار ممالک جن میں اسرائیل سرفہرست ہے جس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر سیاسی کمزوریوں کو بھانپتے ہوئے انہیں اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل، متحدہ عرب امارات، میکسیکو اور چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر کی سیاسی کمزوریوں کو اپنے حق میں استعمال کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا داماد سیاسی طور پر ابھی نابالغ ہے اور بعض ممالک اس کی ان کمزوریوں کی وجہ سے اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر نے صدر کے داماد کوشنر کو موجودہ بحران کے حل تک خفیہ معلومات نہ دینے کا حکم دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس حکام کوشنر پراعتماد نہیں کرتے۔ ان کی خارجہ سیاست سے متعلق کم علمی اور سیاسی بصیرت کے فقدان کے باعث انہیں سیاسی میدان میں نابالغ سمجھا جا رہا ہے۔ چار ممالک انہیں اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے الو بنا چکے ہیں۔ تاہم جارڈ کوشنر کے وکیل آبی لوبیل نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے حکام کو جارڈ کوشنر کے دوسرے ممالک کے ساتھ تجارتی روابط پر تشویش اور اعتراض ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں سیکیورٹی سے متعلق کوئی بیان جاری کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔

منگل کو امریکی حکام نے کہا کہ کوشر نیویارک کے ایک با اثر کاروباری شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ موجودہ امریکی صدر کی بیٹی کے ایوانکا کے شوہر بھی ہیں۔ انہیں صدر کو دی جانے والی روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بریفنگ میں شریک نہیں کیا جاتا۔ وائٹ ہاؤس کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے داماد کو راز کی باتیں نہ بتائیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد کو اسرائیل نے کیسے الو بنا کر استعمال کیا؟
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.