• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ القدس منتقلی سے عدم استحکام پیدا ہوگا: عبدالفتاح السیسی

جمعرات 17-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10920
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے خبردار کیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلیم ( مقبوضہ بیت المقدس) منتقلی سے عدم استحکام کی راہ ہموا ر ہوگی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصری صدر نے امریکی سفارت خانے کی سوموار کو منتقلی کے ردعمل میں یہ پہلا بیان جاری کیا ہے۔ وہ قاہرہ میں نوجوانوں کے ساتھ پانچویں کانفرنس کے موقع پر ’’ صدر سے پوچھیے‘‘پروگرام کے دوران میں مختلف سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ انھوں نے حال ہی خطے میں رونما ہونے والے مختلف واقعات کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے۔

انھوں نے کہا:’’ امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے معاملے پر ہم یہ کہہ چکے ہیں کہ اس سے عرب اور اسلامی رائے عامہ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔اس سے بے چینی اور عدم استحکام پیدا ہوگا اور اس کے فلسطینی کاز کے لیے بھی منفی مضمرات ہوں گے‘‘۔

صدر السیسی نے اس یوتھ کانفرنس کے تیسرے سیشن کے دوران میں مصری عوام کے مختلف سوالوں کے جواب دیے ہیں۔انھوں نے تیل کی قیمتوں میں اضافے ، ایران سے کشیدگی ، ایتھوپیا کے ساتھ دریائے نیل پر ڈیم کے تنازع ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اعتدال پسند مذہبی تقریر کے بارے میں ا ظہار خیال کیا ہے۔

انھوں نے تمام تنازعات کے پُرامن سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا اور مصریوں سے کہا کہ وہ ملک میں اتحاد اور استحکام کے لیے کوششوں کی حمایت کریں۔

انھوں نے دریائے نیل پر ڈیم کے تنازع کے حل کے لیے متعلقہ فریقوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ایتھوپیا کے وزیراعظم کو اس مسئلے پر مزید بات چیت کے لیے قاہرہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی سفارت خانے کی مقبوضہ القدس منتقلی سے عدم استحکام پیدا ہوگا: عبدالفتاح السیسی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.