• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کی تفصیلات جلد جاری کریں گے: مائیک پینس

بدھ 24-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9965
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ عن قریب تل ابیب سے سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی تفصیلات جاری کرے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تل ابیب میں ایک تقریب سے خطاب کےبعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مائیک پینس کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ چند ہفتوں کےدوران سفارت خانے کی القدس منتقلی کی تفصیلات جاری کرے گی۔

خیال رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران مصر ، اردن اور اسرائیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر فلسطینی عوام کی اور حکومت کی جانب سے پینس کی آمد پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔

منگل کو اسرائیلی صدر روفین ریفلین سے بات کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا اس بات کا ٹھوس ثبوت ہے کہ امریکا اسرائیل سے کیے اپنے وعدے پورے کررہا ہے۔

انہوں نے کہا امریکی صدر ٹرمپ نے وزارت خارجہ اور اسرائیل میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تل ابیب سے سفارت خانے کی بیت المنتقلی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کےلیے اقدامات کریں۔ امریکی نائب صدر نے دعویٰ کیا کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور سفارت خانے کی منتقلی سے امن عمل کو آگے بڑھانے کا موقع ملے گا۔

انوہں نے کہا کہ امریکا تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے  مگر ایسا کوئی بھی حل فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان باہمی بات چیت کے ذریعے ہی نکالا جانا چاہیے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کی تفصیلات جلد جاری کریں گے: مائیک پینس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.