• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

القدس کا دفاع اور آزادی سارے مسلمانوں کے ذمہ فرض ہے: ایردوآن

جمعہ 26-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9979
0
SHARES
2
VIEWS

انقرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس پورے عالم اسلام کا دل ہے۔ اس کا دفاع اور آزادی صرف فلسیطنیوں کی نہیں بلکہ کرہ ارض کے تمام مسلمانوں کے ذمہ فرض ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترک صدر نے ان خیالات کا اظہار انقرہ میں فلسطینی پارلیمنٹ کے منتخب ارکان کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ فلسطینی پارلیمانی وفد نے ترکی۔ فلسطین فرینڈشپ آرگنائزیشن کی دعوت پر ترکی کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر ترک صدر نے فلسطینی پارلیمانی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی فلسطینی قوم کا دوسرا وطن ہے اور میں فلسطینی سیاسی قیادت کو ان کے دوسرے وطن میں آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دفاع القدس ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ترکی نے ہرموقع  پر فلسطینی قوم کی مدد کی ہے۔ غزہ اور غرب اردن میں 1 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ترکی فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔

ایردوآن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے خلاف مسلمان اور عیسائی برادری باہم متحد ہیں۔ پاپائے روم کا القدس کے حوالے سے موقف بھی واضح اور فلسطینیوں کی حمایت میں۔

ترک صدر نے قضیہ فلسطین کی حمایت پر مبنی روسی موقف کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح کیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بند کرنے پر ترکی کو سخت تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں کی ہرممکن مالی، مادی اور معنوی مدد جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر فلسطینی پارلیمانی وفد کے سربراہ محمد اللحام نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے فلسطینی قوم کو صیہونی ریاست کی طرف سے درپیش مظالم کے بارے میں آگاہ کیا اور فلسطینیوں کی حمایت میں ترک حکومت اور قوم کے اقدامات کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی جانب سے فلسطینی قوم کی بے لوث حمایت اور مدد جاری رکھنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فلسطینی قوم ترک صدر ، حکومت اور عوام کی ہمدردیوں کی احسان مند رہے گی۔ اس موقع پر فلسطینی رکن پارلیننٹ جہاد ابو زنید نے ترک خواتین کی فلسطینی قوم کی مظلوم خواتین کے ساتھ مشکل میں مدد کی تحسین کی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالقدس کا دفاع اور آزادی سارے مسلمانوں کے ذمہ فرض ہے: ایردوآن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.