فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قبطی عیسائی پادری تواضروس دوئم نے اسرائیل میں تعینات مصری سفیر خازم خیرت سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مقبوضہ بیت المقدس میں قبطی پادریوں کے تاریخی گرجا گھر’دیر سلطان‘ کی مرمت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
قاہرہ میں قبطی گرجا گھر کے ترجمان پولس حلیم نے بتایا کہ پوپ تواضروس نے اسرائیل میں متعین مصری سفیر سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں انہوں نے بیت المقدس میں دیر سلطان گرجا گھر کی مرمت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں قبطی پادری نے بتایا کہ انہیں دیر سلطان چرچ کی مرمت کے لیے اسرائیل سے معاونت چاہیے ہوگی۔ انہوں نے سفیر حازم خیرت سے کہا کہ وہ مصری حکومت سے اس حوالے سے بات چیت کریں۔
خیال رہے کہ ’دیر سلطان‘ گرجا گھر پرانے بیت المقدس کی تاریخی دیواروں کے اندر واقع ہے۔ قبطی عیسائیوں کے نزدیک اسے فلسطین میں مقدس ترین مذہبی مقام قرار دیا جاتا ہے۔ اسے القیامہ چرچ تک Â دیر مار انطونیس کی براہ راست رسائی کے راستے کا چرچ کہا جاتا ہے۔
