• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

القدس بارے امریکی صدرکا فیصلہ تاریخ کی بہت بڑی غلطی ہے: فرانسی صدر

ہفتہ 10-03-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10383
0
SHARES
0
VIEWS

پیرس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فرانس کے صدر امانویل میکرون نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے اعلان کو تاریخ کی بہت بڑی غلطی قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صدر میکرون نے پیرس میں یہودیوں کی ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ القدس کے بارے میں یک طرفہ طورپر کوئی بھی فیصلہ یا اعلان مشرق وسطیٰ کے دیرینہ اور حل طلب مسئلے کےحل میں معاون نہیں ہوسکتا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس سے مشرق وسطیٰ میں امن مساعی کی راہ میں کئی پیچیدگیاں پیدا ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے اعلان القدس سے خطے کی صورت حال میں بہتری کے بجائے حالات مزید ابتر ہوں گے۔

انہوں نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ فرانس امریکا کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے کوششیں کرے گا۔ تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ کوئی فریق یک طرفہ اقدامات سے گریز کرے۔

فرانس اور اسرائیل کے باہمی تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر میکرون نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے ہم نیتن یاھو کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ہم اسرائیل کے اس احساس کو مانتے ہیں کہ ایران کے شام، عراق اور لبنان میں بڑھتے اثر و نفوذ سے خطے کے امن کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

صدر میکرون نے کہا کہ ہم ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو روکنے اور خطے میں ایرانی بالادستی کی روک تھام کے لیے اپنے دوسرے اتحادیوں بالخصوص برطانیہ، جرمنی اور امریکا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کو لاحق خطرات کی روک تھام کے لیے اقدامات فرانس کی اولین ترجیح ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالقدس بارے امریکی صدرکا فیصلہ تاریخ کی بہت بڑی غلطی ہے: فرانسی صدر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.