• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

القدس اسرائیل کو دینا مسلمانوں کے زخموں پرنمک پاشی ہے: نواز شریف

جمعہ 08-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9407
0
SHARES
0
VIEWS

اسلام آباد – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کے حوالے کرنا مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے سے متعلق اپنے رد عمل میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ٹرمپ کا اقدام عالمی قوانین کے منافی اور قانون کی حکمرانی کے لیے دھچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے قابل مذمت اقدام نے پورے عالم اسلام کو مایوس اور مشتعل کیا ہے۔ ٹرمپ کے اقدام سے صرف فلسطین نہیں بلکہ یواین کا مستقبل بھی متاثر ہوگا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کرنا نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین ہے بلکہ یہ خود امریکا کی پالیسی کے خلاف ہے۔ امریکی صدر نے جو قدم اٹھایا ہے وہ کھلم کھلا اسرائیل نوازی پرمبنی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی قوم پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے۔ ان کے حقوق کی حمایت کے بجائے ظالم کا ہاتھ پکڑنا مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ میاں محمد نوازشریف نے فلسطینیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعلان کیا اور القدس کے دفاع کے لیے عالم اسلام میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے امریکی اقدام کی شدید مذمت کی گئی۔ صدر پاکستان ممنون حسین نے مسلم ممالک پر القدس کے دفاع کے لیے موثر کوششیں کرنے اور امریکی اقدامات کو روکنے پر کے لیے حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالقدس اسرائیل کو دینا مسلمانوں کے زخموں پرنمک پاشی ہے: نواز شریف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.