• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

الزواری کے قتل میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے:تیونس

منگل 20-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5398
0
SHARES
4
VIEWS

تیونس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تیونس کی حکومت نے باور کرایا ہے کہ 15 دسمبر کو صفاقس شہر میں نامعلوم مسلح  افراد کے حملے میں سابق فلائیٹ انجینیر اور فلسطینی تنظیم القسام بریگیڈ کے رکن انجینیر محمد الزواری کے قتل کے واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تیونسی وزیر داخلہ  ھادی المجدوب کا کہنا ہے کہ پولیس اور دیگر تفتیشی ادارے محمد الزواری کے مجرمانہ قتل کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ الزواری کی شہادت میں کسی دشمن ملک کا کوئی خفیہ ادارہ ملوث ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ محمد الزواری کو نامعلوم افراد نے گذشتہ جمعرات کو تیونس کے شہر صفاقس میں فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ الزواری جماعت کے عسکری شعبے القسام بریگیڈ کا رکن اور تنظیم کے بغیر پائلٹ ’ابابیل‘ ڈرون طیاروں کا خالق تھا۔ حماس نے الزام عائد کیا ہے کہ الزواری کی شہادت میں صہیونی ریاست اور اس  کا بدنام زمانہ خفیہ ادارہ ’موساد‘ ملوث ہے۔

المجدوب نے تیونس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں الزواری کے قتل کے حوالے سے اہم معلومات ملی ہیں۔ سیکیورٹی ادارے اس بات کی چھان بین کررہے ہیں کہ آیا حماس کارکن کی شہادت میں کوئی دوسرا ملک یا اور اس کا کوئی ادارہ ملوث ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے الزواری کی قاتلانہ حملے میں شہادت کے حوالے سے لاجسٹک معلومات جمع کررہے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ اس کارروائی کی منصوبہ بندی کسی دوسرے ملک میں کی گئی ہوگی۔

ادھر تیونس کے اسپیکر پارلیمنٹ محمد الناصر نے کہا ہے کہ الزواری کی شہادت کے حوالے سے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک النہضہ اور ندا تیونس پارٹیوں کے پارلیمانی گروپوں کی طرف سے الزواری کی شہادت کے معاملے پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالزواری کے قتل میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے:تیونس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.