• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

الجزیرہ ٹی وی چینل بند ، تمام لائسنس منسوخ

پیر 07-08-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8166
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم قطر کے عربی اور انگریزی میں نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ ٹی وی چینل کو بند کرتے ہوئے چینل سے وابستہ صحافیوں کو دیے گئے لائسنس منسوخ کردیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کی بندش کا فیصلہ حال ہی میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان کے بعد کیا گیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ الجزیرہ ٹی وی اسرائیل کے خلاف تشدد کو ہوا دے رہا ہے۔

اسرائیلی وزیرمواصلات ایوب قرا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم نےالجزیرہ ٹی وی چینل کے دفاتر بند اور اس کے صحافیوں کو دیے گئے اجازت نامے منسوخ کردیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں الجزیرہ ٹی وی چینل کی نشریات کی سہولت فراہم کرنے والی کیبل کمپنیوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ پابندی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے الجزیرہ کو نہ دکھائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دخلی سلامتی کے وزیر کو کہا گیا ہے کہ وہ بیت المقدس میں الجزیرہ ٹی وی کے تمام دفاتر سیل کردیں۔

اسرائیلی وزیر مواصلات نے کہا کہ الجزیرہ ٹی وی چینل کی بندش کو قانونی شکل دینے کے لیے جلد ہی پارلیمنٹ میں ایک نیا بل بھی پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام نشریاتی اداروں اور متعلقہ کمپنیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ الجزیرہ کو دکھانے پر پابندی کے فیصلے پرسختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ الجزیرہ ٹی وی چینل کی نشریات دکھانے پر پابندی کا فیصلہ صرف اسرائیل نے نہیں کیا بلکہ کئی اعتدال پسند عرب سنی ممالک نے بھی الجزیرہ کی نشریات دکھانا بند کردی ہیں۔ ان کا اشارہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کی جانب تھا جنہوں نے دو ماہ سے قطر کا سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کرنے کے ساتھ الجزیرہ ٹی وی چینل کی نشریات بند کردی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالجزیرہ ٹی وی چینل بند ، تمام لائسنس منسوخ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.