میڈریڈ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسپین کے درجنوں شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف میڈریڈ میں موجود امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور وہ امریکا کے خلاف مذمتی نعرے بلند کررہے تھے۔اسپین کی ٹریڈ یوینینز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی صدر کے فیصلے کے نتیجے میں خطے کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہیں اور یہ فیصلہ فلسطینی عوام کو ان کی زمین سے نکالنے کے منصوبے کے منظم نظام کا حصہ ہے۔
