• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسماعیل ھنیہ کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے سے امن عمل متاثر ہوگا: ترکی

جمعہ 02-02-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10064
0
SHARES
0
VIEWS

انقرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی نے امریکا کی جانب سے فلسطینی تنظیم ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے قائد اسماعیل ھنیہ کو بلیک لسٹ کرنے اور ان کا نام دہشت گرعناصر میں شامل کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ ھنیہ کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے سے فلسطینیوں میں مصالحت اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے عمل میں رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں امریکی وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ کی طرف سے اسماعیل ھنیہ کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترک دفتر خارجہ کے ترجمان ھامی اقصوی نے کہا کہ امریکی حکومت نے حقائق سے چشم پوشی اختیار کرتے ہوئے حماس رہنما کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ امریکا کو اس اقدام کے مضمرات اور مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کے قیام کے حوالے سے ہونے والی مساعی پر پڑنے والے اثرات کو سامنے رکھنا ہوگا۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امریکی حکومت کے اقدام سے غزہ کی پٹی میں انسانی بہبود کی سرگرمیاں اور ترکی کے زیراہتمام ترقیاتی منصوبے متاثر نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ بدھ کو امریکی وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کو دہشت گرد قرار دے کر بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی حکومت نے فلسطینی تنظیم ’تحریک الصابرین‘ مصر کے حسم اور ’انقلاب بریگیڈ‘ کو بھی دہشت گرد گروپ قرار دیا تھا۔

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا تھا غزہ کی پٹی میں سرگرم گروپ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ مشرق وسطیٰ مین امن کے لیے خطرہ ہیں اور وہ اسرائیل کے ساتھ ہونے والے امن عمل کو تباہ کررہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسماعیل ھنیہ کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے سے امن عمل متاثر ہوگا: ترکی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.