• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسلامی ممالک صرف بیانات دینے پر ہی اکتفانہ کریں، خطیب جمعہ تہران

جمعہ 15-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9524
0
SHARES
0
VIEWS

تہران (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک بیت المقدس کے دفاع میں صرف بیانات دینے پر ہی اکتفا نہ کریں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ کاظم صدیقی نے نماز کے خطبوں میں کہا کہ اسلامی ممالک بیت المقدس کے دفاع میں صرف بیانات دینے پر ہی اکتفا نہ کریں کیونکہ اسرائیلی اور امریکی سفارتخانوں کو بند کرنا اور ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا امریکی صدر کے اقدام کا مقابلہ کرنے کا ایک بہتر طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سبھی اسلامی ملکوں کو چاہئے کہ وہ امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیں تاکہ امریکا کو بھی اس بات کا احساس ہوجائے کہ پوری دنیا اس سے نفرت کرتی ہے اور اب اسے اپنی بیہودہ گوئی اور غیر قانونی اقدامات سے ہاتھ کھینچ لینا چاہئے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ بیت المقدس کو بچوں کی قاتل اور جلاد غاصب صیہونی حکومت کا دارالحکومت قراردینے پر مبنی امریکی صدر کا خطرناک بیان اس غیر قانونی غاصب حکومت کی حیثیت کو قانونی جواز فراہم کرنا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اقوام متحدہ نے پہلے اپنی دو قرادادوں میں اگر چہ وہ بھی ظالمانہ تھیں پھر بھی بیت المقدس کو فلسطین کا ہی دارالحکومت قراردیا تھا اور کہا تھا کہ بیت المقدس پر اسرائیل کا قبضہ غاصبانہ قبضہ ہے۔

خطیب جمعہ کاظم صدیقی نے فلسطین کی تیسری تحریک انتفاضہ کی جانب اشارہ کیا اور کہاکہ اس انتفاضہ کے دوران فلسطینیوں کو مسلح کیا جانا چاہئے تا کہ وہ مسلحانہ طریقے سے دفاع اوراستقامت کا مظاہرہ کریں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسلامی ممالک صرف بیانات دینے پر ہی اکتفانہ کریں، خطیب جمعہ تہران
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.