غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) نامعلوم ہیکروں نے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے دو اسرائیلی ٹی وی چینلز ۔۔۔ چینل 2 اور چینل 10 ۔۔۔ کی نشریاتی فریکوینسی ہیک کر لی اور نشریات کے دوران آذان سمیت اسرائیلی قبضے کے خلاف نعروں پر مشتمل کلپ چلا دیئے۔
عبرانی چینل دیکھنے والے ناظرین نے بتایا کہ ‘ہیکروں’ نے دو ٹی وی چینلز کی نشریات کامیابی سے ہیک کر لیں اور اس میں آذان کے ریکارڈ شدہ کلپ چلا دیئے۔ اس کارروائی کا مقصد اسرائیل میں منظور کئے جانے والے اس قانون کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا تھا جس کے بموجب مقبوضہ بیت المقدس اور 48 کو اسرائیلی تسلط میں جانے والے علاقوں میں لاؤڈ اسپیکروں پر آذان نشر کرنے پر پابندی لگانا مقصود ہے۔نشریات ہیک کرنے والوں نے مقبوضہ علاقوں میں لگنے والی حالیہ آگ کے ریکارڈ شدہ ویڈیو کلپ بھی چلائے جن پر اس آگ کو ‘اللہ کی طرف سے سزا’ جیسی عبارتیں بطور سب ٹائیٹلز درج تھیں۔
ذیل میں ہیکروں کی طرف سے چینل 10 پر نشر کی جانے والی آذان کا کلپ دیکھا جا سکتا ہے۔