• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کو راکھ کا ڈھیر بنا دینگے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف

منگل 27-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5471
0
SHARES
1
VIEWS

اسلام آباد – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیل کی جانب سے پاکستان پر ایٹم بم حملے کی خبر پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل پر ایٹمی حملے کی دھمکی دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ شام میں سعودی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کیخلاف پاکستان کے کردار پر اسرائیلی وزیر دفاع پاکستان کو ایٹم بم سے نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے یہ حقیقت بھول گئے کہ پاکستان بھی ایک ایٹمی ریاست ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر دفاع نے ایک ایسے ٹویٹر پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے اپنا بیان جاری کیا ہے، جس میں اسرائیلی وزیر دفاع سے ایک دھمکی آمیز بیان منسوب کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر پاکستان نے کسی بھی طریقے سے شام میں اپنی بری فوج بھیجی تو ہم پاکستان کو ایٹمی حملے سے تباہ کر دیں گے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک من گھڑت اخباری رپورٹ تھی اور یہ بیان اسرائیل کے موجودہ وزیر دفاع آویڈور لائبرمین کے بجائے، اسی سال مئی میں مستعفی ہونے والے وزیر دفاع موشے یعلون سے منسوب کیا گیا تھا۔

اسرائیلی وزارت دفاع نے پاکستانی وزیر دفاع کے ٹویٹر پیغام پر فوری تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی کوئی رپورٹ یا بیان اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اسرائیلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر دفاع نے جس رپورٹ کا حوالہ دے کر ٹویٹر پیغام جاری کیا ہے، وہ من گھڑت اور جھوٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نے بھی کوئی ایسی دھمکی یا بیان نہیں دیا۔ اسرائیل کی طرف سے دھمکی کی تردید سے صہیونیوں کے دلوں میں موجود پاکستان کی مسلح افواج کا خوف واضح طور پر جھلک رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کو راکھ کا ڈھیر بنا دینگے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.