• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کو تسلیم نہیں تباہ کرنے کے دور میں پہنچ چکے ہیں:ایران

پیر 23-10-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8983
0
SHARES
0
VIEWS

تہران – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کی ایرانی قیادت سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ ان ملاقاتوں میں ایرانی لیڈرشپ نے حماس کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایرانی رہنماؤں نے حماس کے وفد سے ملاقاتوں میں فلسطینیوں کی مصالحت قبول کرنے کے لیے اسرائیل کی پیش کردہ تمام شرائط کو بے معنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ ایرانی قیادت کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست کو تسلیم کرنے کا نہیں بلکہ اسے تباہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

ایرانی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حماس اور ایران دوطرفہ تاریخی تعلقات کے ایک نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں۔ حماس کی قیادت کا یہ تاریخی دورہ قضیہ فلسطین کے حل کے لیے بھی اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

حماس رہنما الشیخ صالح العاروری نے کہا کہ حماس اور ایران باہمی تعلقات کا ایک نیا باب رقم کررہے ہیں۔

العاروری نے بتایا کہ ایرانی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران فلسطینیوں کی باہمی مصالحت کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔ ایرانی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تہران فلسطینیوں کی مصالحت کا خیر مقدم کرتے ہوئے صیہونی ریاست کی طرف سے فلسطینی مصالحت تسلیم کرنے کے لیے عائد کردہ شرائط  کی کوئی حیثیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس صیہونی ریاست کو تسلیم نہ کرنے اور مسلح جدو جہد سے دست بردارنہ ہونے کے اپنے اصول پر قائم ہے۔ ایران نے بھی حماس کے اس پالیسی کا خیر مقدم کیا ہے اور زور دیا ہے کہ حماس اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کوئی دباؤ قبول کرنے سے انکار کردے۔

ایرانی قیادت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا نہیں بلکہ اسے تباہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

خیال رہے کہ حماس کا اعلیٰ اختیاراتی وفد جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کی قیادت میں دو روز قبل ایران پہنچا تھا۔

وفد کی قیادت جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر العاروری کررہے ہیں جب کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق، محمد نصر،اسامہ حمدان، زاھر جبارین، سامی ابو زھری اور خالد القدومی بھی شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کو تسلیم نہیں تباہ کرنے کے دور میں پہنچ چکے ہیں:ایران
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.