مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیل کا ایک چھوٹا مشاق طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس کا پائلٹ بھی ہلاکÂ ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’کفا یحزقیل‘ کے مقام پرÂ اسرائیل کا ایک مشاق طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔ اس طیارے کو 60 سالہ ایک اسرائیلی اڑا رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق طیارہ زرعی زمین میں گرا۔ واقعے کے فوری بعد اسرائیلی امدادی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور اس کے شدید زخمی پائلٹ کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی مگر وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔
