• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا زوال اورنابودی یقینی اور حتمی امر ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم کا عالمی فلسطین کانفرنس ’’وعد الحق ‘‘ کی اختتامی تقریب سے خطاب

ہفتہ 04-11-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9134
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے لبنان کے دارلحکومت بیروت میں منعقد ہونے والی دو روزہ عالمی فلسطین کانفرنس ’’وعد الحق‘‘ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا زوال اور نابودی یقنی اور حتمی امر ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ دو روزہ عالمی فلسطین کانفرنس کی اختتامی تقریب میں علمائے اسلام و مقاومت کے عالمی اتحاد کے سیکرٹری جنرل مفتی اعظم لبنان شیخ ماہر حمود، حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم، جہاد اسلامی فلسطین کے مرکزی رہنما زیاد نخالہ، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندہ خصوصی اور مشیر آیت اللہ شیخ محسن اراکی،ڈاکٹر علی اکبر ولایتی، شیخ حسن اختری،شیخ حسین غبریس، مفتی اعظم سوڈان ڈاکٹر صادق،شیخ یوسف عباس، مفتی شام عبد اللہ کتمتو سمیت عالم اسلام کی ممتاز اور مایہ ناز شخصیات سمیت مفتیان عظام اور علمائے کرام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عالمی فلسطین کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے علمائے اسلام و مقاومت کے عالمی اتحاد کے قیام پر شیخ ماہر حمود اور دیگر علمائے کرا م کو مبارک باد پیش کی اور اس اتحاد کو فلسطین و قدس کی آزادی کی راہ میں جاری جد وجہد کا کلیدی کردار قرار دیا۔

صابر ابو مریم نے کانفرنس میں شریک تمام معزز مفتیان عظام اور علمائے کرام سمیت عالم اسلام کی ممتاز شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے دن سے ہی فلسطین کاز کے ساتھ کھڑا ہے اور آج پاکستانی وفد کی بیروت میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں شرکت کے موقع پر ہم فلسطین کا زکی ایک مرتبہ پھر کھل کر حمایت کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ اسرائیل ایک غاصب صیہونی اور جعلی ریاست ہے جس کا وجود نہ صرف فلسطین اور فلسطینی عوام کے لئے خطرناک ہے بلکہ خطے سمیت پوری دنیا میں بسنے والے پر امن اور انصاف پسند لوگوں کے لئے شدید خطرہ ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنما نے خطے میں اسرائیلی حمایت یافتہ گروہوں کی اسلامی مزاحمت کے ہاتھوں ہونے والی شکست پر اسلامی مزاحمت کے سپوتوں اور قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور شہدائے فلسطین و اسلامی مزاحمت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم شہداء کے پاک لہو سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ جب تک ہمارے جسم میں خون کا آخری قطرہ باقی ہے فلسطین کی آزادی کی جد وجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کیٹی کے اراکین نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے علمائے اسلامی مقاومت جناب شیخ ماہر حمود، شیخ نعیم قاسم، شیخ حسین غبریس، شیخ یوسف عباس کو ہدیہ اور اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں، اعزازی شیلڈز پیش کرنے کی تقریب میں پاکستانی وفد کے اراکین میں جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی،مجلس وحدت مسلمین کے علامہ شقت شیرازی، علامہ باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیر زادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، جماعت اہلسنت کے مفتی پیر شبیر انجم اور دیگر شریک ہوئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.