• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے دو اردنی شہریوں کے قتل پر باضابطہ معافی مانگ لی

جمعہ 19-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9908
0
SHARES
0
VIEWS

عمان (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے کئی ماہ کی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے کے بعد بالآخر اردن سے اس کے دو شہریوں کے وحشیانہ قتل کے واقعے میں قصور وارہونے کا اعتراف کرتے ہوئے عمان سے معافی مانگ لی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردن کے وزیر اطلاعات محمد المومنی نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ برس جولائی میں عَمّان میں اپنے سفارت خانے میں اسرائیلی سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں دو اردنی شہریوں کی ہلاکت پر سرکاری طور پر معافی مانگ لی ہے۔ واقعے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کے نتیجے میں اسرائیلی سفارت خانہ بند کر دیا گیا تھا۔

اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’پٹرا‘ نے حکومت کے ترجمان محمد المومنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک یادداشت ارسال کی ہے جس میں "اپنے شدید افسوس اور ندامت” کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیل اس معاملے کے حوالے سے قانونی اقدامات کرے گا۔

اردن کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی سکیورٹی گارڈ کے خلاف قانونی کارروائی کے آغاز سے قبل اسرائیل کو عمّان میں سفارت خانے کے دوبارہ کھولے جانے کی اجازت نہیں دے گا۔

المومنی کے مطابق اسرائیل نے یادداشت میں حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو مالی زرِ تلافی پیش کرنے کا بھی عہد کیا ہے۔

یادداشت میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اردن کی حکومت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی خواہش مند ہے اور ان معاملات کے تصفیے کے لیے کوشاں ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے بتایا ہے کہ اردن میں اسرائیلی سفارت خانہ فوری طور پر مکمل صورت میں اپنا کام شروع کر دے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل نے دو اردنی شہریوں کے قتل پر باضابطہ معافی مانگ لی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.