• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نام کے کسی ملک کو نہیں مانتے: سید حسن نصراللہ

ہفتہ 20-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9919
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے تمام ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے گزیز کریں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنوبی بیروت میں شہیدوں کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ ہرقسم کے تعلقات قائم کرنے سے باز رہنا عرب لیگ کا اہم ترین فیصلہ تھا لیکن بعض عرب حکمراں اس فیصلے پر علمدرآمد نہیں کر رہے ہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ نے واضح کیا کہ لبنان اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہ لانے کے فیصلے کا پابند ہے اور اس ملک کے عوام غاصبوں کے ساتھ تعلقات کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے اسرائیل کی جانب سے لبنان کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر دیوار کی تعمیر کے اسرائیلی اعلان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل نام کے کسی ملک کو تسلیم نہیں کرتے۔ حکومت لبنان نے پہلے ہی اسرائیل کی جانب سے کسی بھی اقدام کو مسترد کردیا ہے جبکہ لبنانی فوج نے بھی خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

سید حسن نصراللہ نے اسرائیل کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی خام خیال میں نہ رہے اور لبنان کی فوج کے انتباہ کو ہلکا نہ سمجھے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ بھی پوری قوت کے ساتھ لبنانی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اسرائیل کو متنازعہ سرحدی علاقوں میں دیوار کی تعمیر کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے داعش کا راستہ روکنے کے بہانے عراق اور شام میں امریکی فوج کو باقی رکھنے کے بارے میں امریکی حکام کے حالیہ موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکا کی منافقت اور دوغلہ پن ہے۔ سید حسن نصراللہ نے داعش کے خلاف جنگ کے بہانے عراق میں فوجی اڈہ قائم کرنے کے امریکی حکام کے بیانات کی عراقی حکومت کی جانب سے صریحی مخالفت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے خود ہی داعش کو جنم دیا ہے تاکہ وہ علاقے اور خاص طور پر عراق میں دوبارہ واپس آسکے۔ حالانکہ عراقی اور شامی افواج اس کی اجازت نہیں دیں گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل نام کے کسی ملک کو نہیں مانتے: سید حسن نصراللہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.