• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل قبلہ اوّل کی تقسیم کی سازش کررہا ہے:ترک وزیر

بدھ 19-07-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7909
0
SHARES
2
VIEWS

انقرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی کی حکومت نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر اسرائیلی پابندیوں اور فلسطینی نمازیوں پر صہیونی فوج کے بہیمانہ تشدد کی ایک بار پھر شدید مذمت کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترک وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اوّل  میں فلسطینی نمازیوں کے داخلے پر اسرائیلی فوج کی پابندیاں اور نمازیوں پر وحشیانہ تشدد صہیونی ریاست کی ننگی جارحیت اور مذہب دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔

ایک بیان میں ترکی کے وزیر برائے مذہبی امور محمد غوماز نے کہا کہ صہیونی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے باہر نہتے فلسطینی نمازیوں اور مسجد اقصیٰ کے خطیب پر وحشیانہ تشدد سنگین جرم ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ترک وزیر نے سابق فلسطینی مفتی اعظم اور مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری کو امن اور قبلہ اوّل کا ’سفیر‘ قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی فوج کی طرف سے قبلہ اوّل کےباہر احتجاج کے لیے جمع نہتے فلسطینیوں بالخصوص مسجد کے خطیب اور سرکردہ عالم دین الشیخ عکرمہ صبری پر تشدد صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل الخلیل شہر کی مسجد ابراہیمی کی طرح مسجد اقصیٰ کو بھی تقسیم کرنے کی سازش کررہا ہے۔ موجودہ پابندیاں قبلہ اوّل کو تقسیم کرنے کی مجرمانہ سازشوں کا تسلسل ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ امن، اعتدال  اور حس سلیم کے حامی قبلہ اوّل کی تقسیم کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.